ملفوظات (جلد 1) — Page 244
ملفوظات حضرت مسیح موعود لدلد جلد اول ممبروں کو ذہن نشین کراؤ کہ ایسا میموریل لے فی الحقیقت دین کو ایک نقصان دینے والا امر ہے اور اسی واسطے ہم نے اس کی مخالفت کی کہ دین کو صدمہ پہنچتا ہے۔ ہے ۲۵ جولائی ۱۸۹۸ء مولوی محمد حسین صاحب بطالوی نے اپنے رسالہ اشاعت السنہ نمبر پنجم گالیوں کا احسن جواب لغایت دوازدہم جلد ہر دہم بابت ۱۸۹۵ء بدست محمد ولد چوغطہ قوم اعوان ساکن ہموں گکھڑ ضلع سیالکوٹ بھیجا۔ جس میں حضرت مسیح موعود پر بہت ناواجب حملے کیے گئے تھے۔ آپ نے ۲۵ جولائی ۱۸۹۸ء کی سہ پہر کو اصل مرسلہ رسالہ کی پیشانی پر مندرجہ ذیل عبارت لکھ کر قاصد کو دے دیا۔ سے رَبِّ إِنْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ صَادِقًا فِي قَوْلِهِ فَأَكْرِمُهُ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَخُذْهُ - آمین ۔ یکم اگست ۱۸۹۸ء صبح کی نماز کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا۔ خواب میں ہاتھ سے دانت کا گرانا منذر ہوتا ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈاڑھ کا حصہ جو بوسیدہ رہ ہو لے احمد شاہ نام عیسائی نے ایک دل خراش کتاب بنام امهات المؤمنین چھپوا کر ایک ہزار جلد ۱۸۹۸ء میں ہندوستان کے نامور مسلمانوں کو بلا طلب مفت بھیجی تھی۔ اس کے خلاف انجمن حمایت اسلام لاہور نے ایک میموریل گورنمنٹ کی خدمت میں بھیجا تھا جو کہ بے سود ثابت ہوا۔ اس میں اس میموریل کی طرف اشارہ ہے۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۱۲، ۱۳ مورخہ ۲۰، ۲۷ رمئی ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰ سے الحکم جلد ۲ نمبر ۲۱،۲۰ مورخہ ۲۰، ۲۷ جولائی ۱۸۹۸ ء صفحہ ۵ ے ترجمہ از مرتب ۔ اے میرے رب ! اگر یہ شخص اپنی بات میں سچا ہے تو تو اس کی عزت افزائی فرما۔ اگر جھوٹا ہے تو تو اس پر گرفت کر ۔آمین