ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 137 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 137

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۷ جلد اول قبولیت اور کامیابیوں پر نازاں نہ ہو بلکہ خدا کے فضل اور عنایت کی قدر کرو۔ قاعدہ ہے کہ کامیابی پر ہمت اور حوصلہ میں ایک نئی زندگی آجاتی ہے اس زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس سے اللہ تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرنی چاہیے کیونکہ سب سے اعلیٰ درجہ کی بات جو کام آنے والی ہے وہ یہی معرفت الہی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر غور کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کو کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ بہت تنگ دستی بھی انسان کو مصیبت میں ڈال دیتی ہے۔ اس لیے حدیث میں آیا ہے الْفَقْرُ سَوَادُ الْوَجْهِ ۔ ایسے لوگ خود میں نے دیکھے ہیں جو اپنی تنگ دستیوں کی وجہ سے دہر یہ ہو گئے ہیں مگر مومن کسی تنگی پر بھی خدا سے بدگمان نہیں ہوتا اور اس کو اپنی غلطیوں کا نتیجہ قرار دے کر اس سے رحم اور فضل کی درخواست کرتا ہے اور جب وہ زمانہ گزر جاتا ہے اور اس کی ا دعا ئیں بار ور ہوتی ہیں تو وہ اس عاجزی کے زمانہ کو بھولتا نہیں بلکہ اسے یاد رکھتا ہے ۔ غرض اگر اس پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے کام پڑنا ہے تو تقویٰ کا طریق اختیار کرو۔ مبارک وہ ہے جو کامیابی اور او خوشی کے وقت تقویٰ اختیار کرلے اور بد قسمت وہ ہے جو ٹھو کر کھا کر اس کی طرف نہ جھکے ۔ لے تقریر حضرت اقدس علیہ السلام ۱۸ جنوری ۱۸۹۸ء تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا نام معلق ہے اور دوسری کو منبرم کہتے ہیں۔ اگر کوئی تقدیر ے تقدیر معلق ہو تو دعا اور صدقات اُس کو ٹلا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تقدیر کو بدل دیتا ہے۔ اور مبرم ہونے کی صورت میں وہ صدقات اور دعا اس تقدیر کے متعلق کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ ہاں وہ عبث اور فضول بھی نہیں رہتے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے خلاف الحکم جلد ۵ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۱ صفحه ۱، ۲