ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 82 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 82

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۲ جلد دہم اوّل تو یہ زمانہ ہی ایسا ہے کہ بہ سبب تار، ڈاک ، ریل ہندوستان مجموعة المذاہب ہے تمام زمین گویا ایک ہی شہر بن رہی ہے۔ ہر وہ ہر وقت کی خبریں آتی ہیں ۔ کثرت سے لوگ اِدھر اُدھر آتے جاتے ہیں مگر بالخصوص ہندوستان ایسا ملک ہے جس میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں ۔ ایسے بھی ہیں جو وجود باری تعالیٰ کے منکر ہیں ، پھر بے قید لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں جو چاہو سو کرو، پھر کتاب کے منکر برہمو موجود ہیں، انسان کے پجاری بھی ہیں، پتھروں کو خدا ماننے والے بھی ہیں، ایک لاکھ سے زائد مرتد عیسائی موجود ہیں، سورج پرست ہیں، پانی کی پوجا کرنے والے، آگ کی پوجا کرنے والے ہیں ، آتش پرستی کے بڑے مندر کو زلزلے نے گرادیا تھا تو اب نیا بنا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ ایک زلزلہ اور آنے والا ہے۔ آزادی اس قسم کی ہے جو جس کے جی میں آتا ہے وہ کہہ گذرتا ہے کسی کی پروا نہیں ۔ غرض یہ وہی وقت ہے اور بالخصوص ہند میں وہی نظارہ موجود ہے جس کے واسطے پہلے سے پیشگوئی کی گئی تھی۔ عیسائی لوگ پچاس پچاس ہزار کتاب اسلام کے برخلاف شائع کر رہے ہیں۔ (۱) آریہ سماجی کہتے ہیں کہ کئی ارب سالوں کے بعد دنیا آریوں کے عقاید کا بود این میں ایک کتاب آتی ہےاور وہ بار بار وی ہی ہوتے ہیں اور ہند میں ہی آتے ہیں اور سنسکرت کی ہی زبان اُن کے لئے خاص ہے گویا پر میشر کو اور کسی ملک یا زبان کی خبر ہی نہیں۔ نہیں معلوم کہ پرمیشر ہندوستان پر ایسا کیوں ریجھ گیا ہے اور باوجود اس کے ہندوؤں کو ایسی ذلت میں کیوں رکھا ہے ؟ اس وقت عیسائی بھی بادشاہ ہیں ، مسلمان بھی بادشاہ ہیں ، بدھ بھی بادشاہ ہیں مگر کہیں آریوں کی بادشاہی نہیں ۔ معلوم نہیں کہ پرمیشر کو کیوں یہ بہت پسند آیا؟ شاید اس وجہ سے کہ یہاں نیوگی لوگ رہتے ہیں جو اپنی زندگی میں اپنی بیوی کے واسطے موٹا تازہ خاوند تلاش کرتے ہیں کہ اس سے ہمبستر ہوا اور اس کے لئے خوبصورت بچے جنے اور یہ بھی شرط ضروری ہے کہ وہ بیرج داتا برہمن ہو۔ (۲) پھر انسان کو ہنسی آتی ہے کہ آریوں کا یہ نا پاک عقیدہ ہے کہ انسان ایک مدت تک نجات یافتہ