ملفوظات (جلد 10) — Page 1
ملفوظات حضرت مسیح موعود 1 جلد دہم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بلا تاریخ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذکر ہوا کہ کشمیر میں ایک بڑا مولوی میر واعظ ہے وہ پہلے اس سلسلہ کے مخالفت مفید ہوتی ہے متعلق خاموش تھا۔ مگر جب سے مولوی عبداللہ صاحب نے اس کو مخاطب کر کے اشتہارات دیئے وہ بھی اپنے وعظ میں مخالفت کرنے لگا ہے۔ حضرت نے فرمایا۔ اس معاملہ میں مولوی عبد اللہ کی کارروائی درست تھی۔ مخالفت سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہی قدیم سے سنت اللہ چلی آتی ہے ۔ جب کبھی کوئی نبی پیدا ہوتا ہے لوگ اس کی مخالفت شروع کرتے ہیں سب وشتم سے کام لیتے ہیں۔ اسی ضمن میں کتابوں کے دیکھنے اور صحیح حالات کے سننے اور معلوم کرنے کا بھی ان کو موقع مل جاتا ہے۔ دنیا کے کیڑے جو اپنے دنیاوی کاموں میں مستغرق ہوتے ہیں ان کو فرصت ہی کہاں ہے کہ دینی امور کی طرف متوجہ ہوں لیکن مخالفت کے سبب لے قیاس ہے کہ یہ ملفوظات اک ملفوظات اکتوبر ۱۹۰۷ ء کے اواخر یا پھر نومبر ۱۹۰۷ ء کے ابتدائی ایام کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)