ملفوظات (جلد 10) — Page 319
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۱۹ جلد دہم حد سے گزر جاتا ہے تو ایسے ہی اعتراض سوجھتے ہیں ۔ اس پر ایک دوست نے ذکر کیا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ اگر قرآن سے حضرت کی صداقت کا ثبوت مل جائے تو میں اس قرآن کو بھی نہیں مانتا۔ اگر خدا اپنے نشانوں سے سچا ثابت کر دے تو میں اس خدا پر بھی ایمان نہ لاؤں ۔ یعنی قول انتہا درجے کی قساوت قلبی پر دال ہے۔ حضرت عیسی پر ایک شخص نے جو ان کا مرید بھی تھا اعتراض کیا کہ آپ نے ایک خلوص کی قدر فاحشہ سے عطر کیوں ملایا۔انہوں نے کہا کہ دیکھ و پانی سے میرے پاؤں دھوتا تو ہے اور یہ آنسوؤں سے۔ خدا کے نزدیک خلوص کی قدر ہوتی ہے اور میں سچ کہتا ہوں کہ آجکل کے جو فقیہ اور فریسی ہیں ان سے ایسی کنچنیاں پہلے بہشت میں جائیں گی ۔ در حقیقت انہوں نے اس زمانہ کے علماء کی حالت کے اعتبار سے ٹھیک کہا۔ ایک شخص نے مسئلہ پوچھا۔ مرغی جائز قیاس وہ ہے جو قرآن وسنت سے مستنبط ہو کی گردن بلی اتار کرلے گئی۔ مرغی پھڑک رہی ہے ذبح کر لی جائے؟ فرمایا۔ ایسے مسائل میں اصول کے طور پر یاد رکھو کہ دین میں صرف قیاس کرنا سخت منع ہے۔ قیاس وہ جائز ہے جو قرآن وحدیث سے مستنبط ہو۔ ہمارا دین منقولی طور سے ہمارے پاس پہنچا ہے۔ پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث ثابت ہو جائے تو خیر ور نہ کیا ضرورت ہے دو چار آنے کے لئے ایمان میں خلل ڈالنے کی ؟ وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ الْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هُذَا حَلْلٌ وَهُذَا حَرَامُ (النحل : ١١٧) آنے والے زلزلہ کی نسبت سوال ہوا ۔ انداری پیشگوئی مل سکتی ہے فرمایا ۔ حقیقت الوحی ڑھو کہ اللہ نے فرمایا۔ حقیقۃ الوحی پڑھو کہ اللہ نے اس کے حکم میں کچھ منسوخ بھی فرمادیا ہے۔ چنانچہ فرمایا يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّی ۔ ہمارا خدا قادر مطلق خدا ہے جو