ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 316 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 316

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۱۶ جلد دہم آپ مجھے اپنا کچھ عزیز وقت دے سکتے ہیں؟ جواب ۔ فرمایا کہ ان دنوں میں ہماری طبیعت بیمار ہے۔ ہم زیادہ محنت نہیں برداشت کر سکتے ۔ البتہ صحت کی حالت ہو تو ممکن ہے ۔ فقط لے ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ء (بوقت صبح) فرمایا۔ قرآن مجید ایک ایسی غذا کی مانند ہے جو ہر طبقے ہر مزاج کے لوگوں کے کلام کی عمدگی مناسب حال ہے اور یہی اس کے خدا کی طرف سے ہونے کا ثبوت ہے۔ ہم چاہتے ہیں ہماری جماعت کے لوگ بھی بولنا سیکھیں ۔ ان کا طرز تقریر بھی ایسا ہی ہو کہ جیسا وہ اعلیٰ درجہ کے لوگوں کے لئے مفید اور ادنی کے لئے بھی فائدہ رساں ہے ۔ اصل میں کلام کی عمدگی یہی ہے کہ وہ ہر قسم کے لوگوں کے مطابق حال ہو۔ فرمایا۔ خدا نے اسلام کو دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ بنایا ہے۔ اسلام ایک وسطی راہ ہے اس میں ایسی وسطی راہ اختیار کی گئی ہے جو افراط و تفریط سے (۱۴۴:8 بالکل خالی ہے۔ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ ( البقرة: فرمایا۔ جواب دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک تحقیقی ، دوسرے الزامی ۔ الزامی جواب کا جواز واب کا جواز اللہ تعالیٰ نے بھی بعض جگہ الزامی جوابوں سے کام لیا ہے اس میں معترض کو اپنے مذہب کی کمزوری معلوم ہوتی ہے۔ چنانچہ جب عیسائیوں نے کہا کہ عیسی خدا کا بیٹا ہے اور دلیل یہ کہ وہ مریم کنواری کے پیٹ سے پیدا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِنَّ مَثَلَ عِيسَی عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ (ال عمران : (۶۰) یعنی اگر یہی اس کے بیٹا ہونے کا ثبوت ہے تو آدم بطریق اول بیٹا ہونا چاہیے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ جون ۱۹۰۸ صفحه ۶ تا ۸