ملفوظات (جلد 10) — Page 214
ملفوظات حضرت مسیح موعود سب امور روکتے نہیں ۔ ۲۱۴ جلد دہم گورنمنٹ کو تو کسی کے مذہب سے کچھ سروکار ہی نہیں اور پھر خدا کا فضل ہے کہ ہمارے اصول ہی ایسے ہی نہیں کہ گورنمنٹ ان سے ناراض ہو۔ باقی رہی یہ بات کہ رشتے ناطے ٹوٹ جاویں گے یا معاش میں فرق آجاوے گا سو یا د رکھنا چاہیے کہ انسان جب خدا کے واسطے کچھ چھوڑتا ہے اور اپنے او پر مشکلات برداشت کرتا ہے تو خدا اس کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ہر حال میں اس کا خود مددگار اور کارساز ہو جاتا ہے۔ او ۲۹ را پریل ۱۹۰۸ء ۲۹ را پریل ۱۹۰۸ ء کو جبکہ بٹالہ سے لاہور کو اہل امرتسر کی عقیدت مندی اور اخلاص جانے والی ٹرین سٹیشن امرت سر پر پیچی جس میں حضرت اقدس خلیفۃ اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الف الف صلوۃ وسلام رونق افروز تھے تھے اور اور مخلصین مخا جماعت احمد یہ امرتسر صدق اور عقیدت مندی کا ایک نہ رکنے والا جوش اور اپنے آقا ومولا کی زیارت کے واسطے شوق بھرے دل لئے ہوئے پہلے ہی سے سٹیشن پر موجود تھے۔ ٹرین کے کھڑا ہوتے ہی تمام عقیدت رت مند ان مخلص آگے بڑھ بڑھ بڑھ کر کر سعادت سعادت م مصافحہ اور شرف حضوری حاصل کرتے تھے۔ ہر کوئی یہی چاہتا تھا کہ میں آگے بڑھوں اور ان کے دلوں کا شوق عقیدت ان کے چہروں سے نمایاں تھا۔ جذب جو خاصہ خاصان خدا اور علامت بندگان عالی ہوتی ہے اور وہ خدا کی طرف سے آنے والوں کو بطور نشان کے عطا ہوتا ہے اس کا یہ عالم تھا کہ سٹیشن بھر کے جس انسان کے کان میں آپ کا نام پہنچا اسی کے دل میں شوق زیارت نے گدگدی کی اور وہ بے تحاشا بھاگا چلا آیا۔ وہ سلامتی کا شہزادہ اور محبوب خدا سیکنڈ کلاس ڈیپارٹمنٹ کے میں متمکن تھا۔ جلال و شوکت اور رعب و وقار ، شہادت صداقت ادا کرنے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخہ ۶ مئی ۱۹۰۸ صفحہ ۱ تا ۳ کے نقل مطابق اصل ہے یہ لفظ غالباً کمپارٹمنٹ ہوگا۔ (مرتب)