ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 14 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 14

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴ جلد دہم یہ نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ بغیر دلائل قویہ اور براہین قاطعہ کے دعوی کرنا ایسا ہی ہے جیسے اپنے آپ کو آگ میں ڈالنا۔ یہ کہنا کہ میں فلاں نبی ہوں یا فلاں رسول سے افضل ہوں ۔ یہ کفر کے کلمات ہیں ۔ دل پر تو کسی کی حکومت نہیں ۔ زبان سے ہی انسان کا فر ہو جاتا ہے۔ دنیا میں زبان سے ہی سب کام چلتے ہیں۔ دیکھو ! عورت اور مرد کا آپس میں نکاح ہوتا ہے تو صرف زبان سے ہی زبان کو قابو میں رکھو اقرار لیا جاتا ہے اور صف اتنا کہنے سے کہ میں جھے طلاق دیتا ہوں ۱۲۴۰۰۰ ان کا یہ سب رشتہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ ایسے ایسے دعوے کرنے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی تکذیب کرنا ہے۔ اگر خدا کا خوف ہو تو پھر انسان ایسا نہیں کرتا ۔ اگر آپ زبان کو بند رکھیں تو بہتر ورنہ یاد رکھو اس کا نتیجہ تمہارے حق میں اچھا نہیں ہوگا۔ ے ہر چه دانا کند کند ناداں لیک بعد از کمال رسوائی سائیں صاحب نے کہا۔ تو کیا میں یہ سب باتیں جھوٹ کہتا ہوں؟ حضرت اقدس نے فرمایا۔ میں اس کی نسبت کچھ نہیں کہہ سکتا۔ خدا جانے سچ کہتے ہو یا جھوٹ کہتے ہو۔ سائیں صاحب بولے۔ توں مسیح ہیں خلقت دا بادشاہ ہیں ۔ اچھا میرے واسطے دعا کر حضرت اقدس نے فرمایا۔ بلا تاریخ ہاں ! دعا کروں گا۔ ایک صاحب کا حضرت اقدس کی خدمت عقیقہ کے واسطے کتنے بکرے مطلوب ہیں میں سوال پیش ہوا کہ اگر کسی کے گھر میں لے الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۲ ، ۱۳