ملفوظات (جلد 10) — Page 168
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۶۸ جلد دہم جانے کا ارادہ ہے کیونکہ میں گرمی کی برداشت نہیں کر سکتا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ موسم تو کوئی بھی اللہ تعالیٰ نے بے فائدہ نہیں بنایا۔ آپ نے جہاں جسمانی تپش سے بچنے کا فکر کیا ہے اور آرام و آسائش کی راہیں سوچی ہیں وہاں چند روز یہاں رہ کر روحانی تپش کی اصلاح کے واسطے بھی غور کریں ۔ قبل عصر ایک شخص نے اپنی کچھ ہمارا کام صرف اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنا ہے حاجات تحریری طور سے پیش کیں۔ حضرت اقدس نے پڑھ کر جواب میں فرمایا کہ اچھا ہم دعا کریں گے۔ تو وہ شخص کسی قدر متحیر ہو کر پوچھنے لگا۔ آپ نے میری عرضداشت کا جواب نہیں دیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم نے تو کہا ہے کہ دعا کریں گے اس پر وہ شخص بولا کہ حضور کوئی تعویذ نہیں کیا کرتے؟ فرمایا۔ تعویذ گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں ہے ۔ ہمارا کام تو صرف اللہ کے حضور دعا کرنا ہے۔ ۳۰ مارچ ۱۹۰۸ء ( قبل از عصر ) ملک مولا بخش صاحب کا ایک خط حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں بدیں لائف انشورنس مضمون آیا تھا کہ لائف انشورنس کی کسی کمپنی میں وہ حضرت اقدس کے سلسلہ بیعت میں داخل ہونے سے کئی سال پیشتر سے ممبر ہیں اور کہ وہ قریب چھ سو روپیہ کے اس کمپنی کو الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۱