ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 3 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 3

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳ جلد دہم ذکر آیا کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ مرزا صاحب نے اپنی جماعت کا احمدی نام کی وجہ ایک الگ انا احمدی کیوں رکھ لیا ہے؟ فرمایا۔ یہ نام تو صرف شناخت کے واسطے ہے جیسا کہ مسلمانوں میں بہت سے فرقے ہیں۔ کوئی اپنے آپ کو حنفی کہتا ہے کوئی شافعی کوئی اہلحدیث وغیرہ۔ چونکہ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جمالی نام احمد کا ظہور ہو رہا ہے اس واسطے اس جماعت کا ( نام ) احمدی ہوا۔ اور یہ نام اسی : یہ نام اسی زمانہ اور اسی جماعت کے واسطے مقدر تھا اس سے پہلے اگر چہ بعض ایسے آدمی ہوئے جو کسی جماعت کے امام بنے اور ان کے نام میں احمد کا لفظ تھا مگر کبھی خدا تعالیٰ نے کسی جماعت کا ( نام ) احمدی نہ ہونے دیا۔ مثلاً امام احمد بن حنبل تھے ان کی جماعت حنبلی کہلائی ۔ سید احمد بریلوی تھے تو ان کی جماعت مجاہدین کی کہلائی ۔ سید احمد علیگڑھ کے تھے تو اُن کے ہم خیال نیچری کہلائے ۔ علی ہذا القیاس اور کسی کا نام کبھی احمدی نہیں ہوا۔ کے بلا تاریخ مختلف قسم کی بیماریوں کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ ڈاکٹروں کے لیے عبرت کے مواقع ڈاکٹروں کے واسطے عبرت کے نظاروں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے بہت موقع ہوتا ہے۔ قسم قسم کے بیمار آتے ہیں۔ بعض کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے جاتے ہیں ۔ بعض کی ایسی حالت ہوتی ہے کہ شدت بیماری کے سبب لا مِنَ الْأَحْيَاءِ وَلَا مِنَ الْأَمْوَاتِ ۔ نہ زندوں میں داخل نہ مردوں میں لیکن ایسے نظاروں کو کثرت کے ساتھ دیکھنے سے سخت دلی بھی پیدا ہو جاتی ہے اور ضروری بھی ہے۔ کیونکہ نرم دل اور رقیق القلب ایسا کام نہیں کر سکتا کیونکہ سرجری کا کام بہت حوصلے کا کام ہے۔ ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخہ کے رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷