مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 58
مکتوبات احمد ۵۸ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہادی و مولانا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضور بندہ کا مدت سے ارادہ تھا کہ اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی رہ میں وقف کر دوں ۔ اس کا میں نے اپنے والد صاحب سے کئی دفعہ ذکر بھی کیا اور انہوں نے ایسا کرنے کی بندہ کو اجازت دی ہوئی ہے۔ پہلے بھی اس قسم کی ایک عرضی میں نے حضور کی خدمت مبارک میں لکھی تھی۔ مگر اس وقت حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا تھا۔ کہ تمہارا ابھی وقت نہیں آیا۔ اس لئے بندہ نے توقف کیا۔ نہیں تو بندہ کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے۔ اب بندہ حضور سے استدعا کرتا ہے کہ اس عرض کو قبول کیا جائے اور دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کی اس قربانی کو قبول فرمائے ۔ کیونکہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اللہ متقی کی قربانی قبول کرتا ہے اور دوسرے کی رو إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ لا والسلام ۲۵ استمبر ۱۹۰۷ء مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته حضور کا ادنی غلام فتح محمد مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوئی کہ تم نے بھی اپنی زندگی اسلام کی راہ میں وقف کی ۔ خدا تعالیٰ اس پر استقامت بخشے آمین ۔ مناسب ہے کہ مفتی محمد صادق صاحب اس کی فہرست بناتے جائیں کی والسلام مرزا غلام احمد ا المائدة : ٢٨ تاریخ احمد بیت جلد ۳ صفحه ۴۶۱،۴۶۰