مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 532
مکتوبات احمد ۵۳۲ جلد پنجم نفس ؟ پیدا کیا ہے کیا تم خدا کے کام سے تعجب کرتے ہو اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔ اور نصاری نے حیات مسیح کے سبب فتنہ برپا کیا۔ اور کفر صریح میں گر گئے ۔ پس خدا نے ارادہ کیا کہ ان کی بنیاد کو گرادے اور ان کے دلائل کو جھوٹا کرے ۔ اور ان پر ظاہر کر دے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔ پس جو کوئی قرآن پر ایمان رک ن پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کے فضل کی طرف رغبت کرتا۔ ت کرتا ہے پس اُسے لازم ہے کہ میری تصدیق کرے ۔ اور بیعت کرنے والوں میں داخل ہو اور جس نے اپنے نفس کو میرے سے ملایا اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ کے نیچے رکھا اس کو خدا دنیا میں اور آخرت میں بلند کرے گا اور اس کو دونوں جہان میں نجات پانے والا بنائے گا ۔ پس قریب ہے کہ میری اس بات کا ذکر پھیلے اور میں اپنے کام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ اور میرا شکوہ اپنے فکر و غم کا کسی سے نہیں سوائے اللہ کے۔ وہ میرا رب ہے میں نے تو اسی پر توکل کیا ہے ۔ کیا ہے ۔ وہ مجھے بلند کرے گا اور مجھے ضائع نہیں ہونے دے گا ۔ اور مجھے عزت دیگا اور ذلت نہیں دے گا ۔ اور جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ان کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ خطا پر تھے۔ اور ہماری آخری دُعا یہ ہے کہ ہر قسم کی تعریف خدا کے واسطے ہے اور وہ تمام عالموں کا پالنے والا ہے کی الملتمس عبدالله الصمد ماه شوال ۱۳۱۳ھ غلام احمد ☆ سیرت المہدی حصہ سوم صفحه ۵۸۰ تا ۵۸۷