مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 516
مکتوبات احمد ۵۱۶ جلد مکتوب میاں محمد دین احمدی کباب فروش لاہور ( حال ساکن موضع دھورہ ڈھیری بٹاں ریاست جموں ) نے ایک عریضہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا جس میں لکھا تھا ۔ ”’یا حضرت میں نے چند روز سے محض رضائے الہی کے لئے جناب باری تعالیٰ میں یہ دعا شروع کی ہے کہ میری عمر میں سے دس سال حضرت اقدس مسیح موعود کو دی جاوے کیونکہ اسلام کی اشاعت کے واسطے میری زندگی ایسی مفید نہیں ۔ کیا ایسی دعا مانگنا جائز ہے؟“۔ حضرت اقدس نے جواب میں تحریر فرمایا۔ ایسی دعا میں مضائقہ نہیں بلکہ ثواب کا موجب ہے۔ اطلاع ،، ( ہر دو کتب دفتر بدرایجنسی سے مل سکتی ہیں۔ چشمہ مسیحی ۔ لغات القرآن ۔ اور (دوروپے آٹھ آنے) یک ہزار صفحہ ) سید عبدالحی عرب صاحب نے میری کتاب چشمہ مسیحی کو عام فائدہ کے لئے دوبارہ چھپایا ہے اور در حقیقت ان کتابوں کا عام طور پر ملک میں شائع ہونا ضروری ہے۔ پس اگر کوئی صاحب ہمت خرید کر کے عام لوگوں میں تقسیم کرے تو انشاء اللہ موجب ثواب ہو گا۔ عیسائی پادری ہر ایک رساله بین بین ہزار چھپوا کر شائع کرتے ہیں ۔ سو افسوس یہی ہے کہ دنیا کو ہماری تالیفات بہت ہی کم ملتی ہیں ۔ دوسرے صاحب موصوف نے جو عربی زبان رکھتے ہیں ۔ لغات القرآن ایک کتاب تالیف کی ہے۔ میری دانست میں وہ کتاب بھی مفید ہے۔ ہر ایک پر لازم ہے کہ قرآن شریف کے سمجھنے کے لئے خاص توجہ کرے۔ کیونکہ دینی علوم کا یہی خزانہ ہے اور علم لغات قرآن ضروری ہے ۔ ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۲۹ ☆☆ والسلام میرزا غلام احمد بدر نمبر ۳۲ جلد ۶ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۹