مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 499 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 499

مکتوبات احمد ۴۹۹ جلد پنجم یقین کے ساتھ پر میشور کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام مرزا غلام احمد قادیان کی سازش اور مشورہ یا صلاح یا ان کے علم اور واقفیت سے جو کسی انسان کی طرف سے ان کو حاصل ہوا ہے قتل ہوا ہے اور یہ پیشگوئی جو خدا کی طرف سے بیان کی جاتی ہے یہ بالکل جھوٹ ہے ۔ اگر میں اپنے اس بیان میں اس خدا کے نزدیک جھوٹا ہوں ۔ جو مجرم اور ۔۔ کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔ تو میں دعا کرتا ہوں کہ وہ سچا قادر مجھے ایک برس کے اندر موت دے ، اور اور وہ وہ موت موت قتل کے کے ذ ذریعہ سے نہ ہو ۔ بلکہ ہیضہ اور طاعون یا مہلک بیماری و حادثہ یا بجلی گرے۔ تحریر تاریخ - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - - - - - - گواه شد - گواه شد - گواه شد ۔ ان خالی مدوں میں دس آریوں کی گواہی ہوگی ۔ جب یہ اشتہار 9 10 ۔ شائع کئے جائیں تو کم سے کم ہ پر چہ اشتہار سے میری طرف بھی بھیج دیں اور پھر بلا توقف تاریخ اشتہار سے تین دن کے اندر قادیان میں آ کر بالمواجہ قسم کھائیں ۔ یہ پختہ کار روائی اس لئے ہے کہ تا پیچھے سے لوگ اعتراض نہ کریں کہ کارروائی خفیہ طور پر ہوئی ہے اور ایک سال کی میعاد کم نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ وہ الہامی امر ہے ۔ میں نے اس غرض سے پہلے ہی جو ان اور تندرست آدمی کی قید لگا دی ہے ۔ موت خدا کے اختیار میں ہے ۔ آپ کا اگر سچا مذہب اور سیچ پر قسم کی ہوگی تو پر میشور ضرور ٹال دے گا۔ اگر نیت نیک ہے تو اب جلدی کرنی چاہیے ۔ فقط * مورخه ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء الراقم مرزا غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور ☆ ( منقول از ازالہ اوہام احمد یہ حصہ اول - مصنفہ حکیم سنت رام آریہ مسافر مطبوعہ ۱۸۹۸ ء لا ہور ) لے یہ تاریخ ۱۵ کی بجائے ۔ ۲۶-۲۷ ہوگی ۔ غالباً یہاں غلط چھپ گئی ہے ۔ الفضل نمبر ۲۸۶ جلد ۳۰ مورخه ۲۹ دسمبر ۱۹۴۲ء صفحه ۳