مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 468 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 468

مکتوبات احمد ۴۶۸ جلد پنجم طبع اور بدفطرت کے مونہہ سے یہ کلمہ نکلا ہے تا اگر مفتی صاحب چاہیں تو عدالت میں چارہ جوئی کریں کیونکہ بدکار اور فاسق ہونے کی حالت میں ان کے اخبار کی بدنامی ہے اور وہ علاوہ سزا دلانے کے دیوانی نالش سے اپنا ہرجہ بھی لے سکتے ہیں اور ایسی تحریر جس میں ایسے گندے اور نا پاک الفاظ ہیں ۔ میں کسی طرح آپ کی طرف منسوب کر ہی نہیں سکتا آپ کی بڑی مہربانی ہو گی ۔ اگر آپ ایسے نا پاک طبع کے نام سے اطلاع دیں گے ۔ آئندہ اگر آپ کچھ لکھا نا چاہیں تو اس حالت میں اعتبار کیا جاوے گا جبکہ اس تحریر پر آپ کے دستخط ہوں گے اور دو معز ز گواہوں کے بھی دستخط ہوں گے۔ مجھے خیال آتا ہے کہ شاید آپ کے کسی نا پاک طبع پوشیدہ دشمن نے آپ کی طرف سے ظاہر کرنے کے لئے خود یہ لفظ بد کار اور فاسق کا لکھ دیا ہے اور محض چالا کی سے آپ کی طرف اس نا پاک اور گندے لفظ کو منسوب کر دیا ہے تا آپ کو اس پیرانہ سالی کی عمر میں کسی سخت سزا میں پھنسا دے۔ براہ مہربانی جلد اس کا جواب دیں ۔ میں ہوں آپ کا دلی خیر خواہ مرزا غلام احمد مسیح موعود یادر ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے یہ چند سطریں لکھ کر اخبار میں چھپوائی ہیں اور اسی غرض سے یہ تحریر دستخطی اپنی آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں ۔ آپ بھی جو کچھ میرے جواب میں چھپوا دیں ۔ اصل پر چہ دستخطی اپنا جس پر دو گواہوں کی شہادت ہوا اور آپ کے دستخط ہ دستخط ہوں ☆ ساتھ بھیج دیں کیا مرزا غلام احمد مسیح موعود البدر نمبر ۸ جلد ۶ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۶