مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 423 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 423

مکتوبات احمد ۴۲۳ جلد پنجم هست او خیر الرسل خیر الانام ہر نبوت را برو شد اختتام و و ما از و نوشیم ہر آبے کہ ہست زو شده سیراب سیرابی که هست آنچه ما را وحی ایمائی بود آن نه از خود از همان جائے بود ما از و یا بیم هر نور کمال وصل دلدار ازل بے او محال اقتدائے قول او در جان ماست ہر چہ رو ثابت شود ایمان ماست از ملائک و از خبر ہائے معاد گفت آن مرسل رب العباد آن همه از حضرت احدیت است منکر آن مستحق لعنت است معجزات اوہمہ حق اند و راست معجزات انبیاء هرچه منکر آن مورد لعن خداست سابقین آنچه در قرآن بیانش بالیقین ہر کہ انکاری کند از اشقیاست بر همه از جان و دل ایمان ماست یک قدم دوری از ان روشن کتاب نزد ما کفر است و خسران و تاب ۲۶۔ وہی خیر الرسل اور خیر الا نام ہے اور ہر قسم کی نبوت کی تکمیل اس پر ہوگئی۔ ۲۷۔ جو بھی پانی ہے وہ ہم اسی سے لے کر پیتے ہیں جو بھی سیراب ہے وہ اسی سے سیراب ہوا ہے۔ ۲۸۔ جو وحی والہام ہم پر نازل ہوتا ہے وہ ہماری طرف سے نہیں وہیں سے آتا ہے۔ ۲۹۔ ہم ہر روشنی اور ہر کمال اسی سے حاصل کرتے ہیں محبوب از لی کا وصل بغیر اس کے ناممکن ہے۔ ۳۰ ۔ اس کے ہر ارشاد کی پیروی ہماری فطرت میں ہے جو بھی اس کا فرمان ہے اس پر ہمارا پورا ایمان ہے۔ ۳۱۔ فرشتوں کے متعلق اور آخرت کے حالات کے متعلق جو کچھ اس رَبُّ الْعِبَاد کے پیغمبر نے فرمایا۔ ۳۲ ۔ وہ سب خدائے واحد کی طرف سے ہے اور اس کا منکر لعنت کا مستحق ہے۔ ۳۳۔ اس کے معجزے سب کے سب سچے اور درست ہیں ان کا منکر خدا کی لعنت کا مورد ہے۔ ۳۴۔ پہلے سب نبیوں کے معجزے جن کا ذکر صاف اور واضح طور پر قرآن میں ہے۔ ۳۵۔ ان سب پر بدل و جان ہمارا ایمان ہے جو انکار کرتا ہے وہ بدبختوں میں سے ہے۔ ۳۶۔ اس نورانی کتاب سے ایک قدم بھی دور رہنا ہمارے نزدیک کفر وزیاں اور ہلاکت ہے۔