مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 34
مکتوبات احمد ۳۴ جلد مکتوب مندرجہ ذیل خطہ پیر سراج الحق صاحب کے قلم کا لکھا ہوا حضرت اقدس کی طرف سے مجھے موضع را جیکی میں یکم جنوری ۱۹۰۰ء کو موصول ہوا تھا۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کا مکتوب عربی جس کی سطر سطر اور جس کا جمله جمله شوق و ذوق سے بھرا ہوا وجد دلانے والا تھا ملاحظہ فرمایا ۔ ارشاد فرمایا کہ گاہ گاہ اور ☆ بکثرت یہاں آنا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ ارحم الراحمین ہے مَنْ جَاهَدَ فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا * یکم جنوری ۱۹۰۰ء حیات قدسی جلد دوم صفحه ۹۶ والسلام کتبه سراج الحق از قادیان