مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 410
مکتوبات احمد ۴۱۰ جلد پنجم سُبْحَانَهُ أَنْ يَبْقَى مَجْدُكَ وَ بُنْيَانُهُ وَ يُحِيطَ عَلَيْكَ رُحْمُهُ وَغُفْرَانُهُ وَ كُنتُ قُلْتُ لِلنَّاسِ إِنَّكَ لَا تَلْوِى عِذَارَكَ وَلَا تُظْهِرُ إِنْكَارَكَ فَأُبْشِرُتُ بِأَنَّ كَلِمَتِي قَدْ تَمَّتْ وَ أَنَّ فِرَاسَتِي مَا أَخْطَأْتُ وَ رَغَبَنِي خُلُقُكَ فِي أَنْ أَفُوزَ بِمَرًا كَ وَأَسَرَّ بِلُقْيَاكَ فَأَرْجُو أَنْ تَسُرَّنِي بِالْمَكْتُوبَاتِ حَتَّى تَجِيءَ مِنَ اللَّهِ وَقْتُ الْمُلَاقَاتِ وَالْآنَ أُرْسِلُ إِلَيْكَ مَعَ مَكْتُوبِي هَذَا ضَمِيْمَةَ كِتَابِى كَمَا اَرْسَلْتُهُ إِلَى أَحْبَابِي وَ فِيْهَا ذِكْرُكَ وَ ذِكْرُ مَكْتُوبِكَ وَارْجُواَنْ تَقْرَءَهَا وَلَوْ كَانَ حَرَجٌ فِي بَعْضٍ خُطُوبِكَ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ وَعَلَى أَعِزَّتِكَ وَشُعُوبِكَ فَقَطْ مِنْ قَادِيَانَ ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ترجمه از ناشر نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدائے یگانہ کے بندے غلام احمد (اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمائے اور اس کی تائید فرمائے) کی طرف سے معزز و سعید شیخ حتی فی اللہ غلام فرید کے خط کا جواب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اما بعد اے عبد صالح ! معلوم ہو کہ آپ کا خط مجھے موصول ہوا جو اخلاص ومحبت کے عطر سے معطر اور عشق والفت کے پوروں سے رقم تھا ۔ اللہ تعالی آپ کو بہترین جزاء عطا فرمائے اور آپ کو ہر قسم کے ابتلاء سے محفوظ رکھے۔ میں نے آپ کے کلمات میں تقویٰ کی خوشبو محسوس کی ۔ کیا ہی عمدہ تھا تیری خوشبو کا مہکنا اور کیا ہی خوبصورت تھا تیری معطر ہواؤں کا انداز ! حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارہ میں پیشگوئی فرمائی اور میرے احباب و اصحاب کی ستائش فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ اس موعود کی تصدیق صرف نیک لوگ کریں گے اور اس کا انکار صرف فاسق لوگ ہی کریں گے ۔ پس بشارت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرے لئے باعث شرف اور خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے تیرے لئے آفرین ہو ۔ اور جو اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو وہ رفعت سے ہمکنار کیا جاتا ہے اور جو تکبر کرتا ہے پس وہ مردود اور دھتکارا جاتا ہے ۔ تا ہے۔ اور جب سے میں نے آپ کا خط دیکھا ۔ آپ کے اخلاق و آداب