مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 400 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 400

مکتوبات احمد لده۔ جلد پنجم مکتوب بنام مولوی عبد الرحمن صاحب عرف محی الدین لکھو کے والے خط جو حضرت اقدس جناب مسیح موعود کے حکم سے مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے مولوی عبد الرحمن صاحب عرف محی الدین لکھو کے والے کو لکھا۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ أَمَّا بَعْدُ سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وو آپ کا کارڈ وصول ہوا ۔ ” سرالخلافہ کے مقابلہ کی میعاد کی نسبت حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں ۔ آپ جس قدر چاہیں اس کی توسیع ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو کامل وثوق ہے اور حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ سے وہ مکر ر الہام پاچکے ہیں کہ کوئی ان کا مخالف اس کے مثل لانے سے عہدہ برآ نہ ہو سکے گا ۔ کاش اس وقت جو ایک عالم میں نزاع عظیم اور تشاجر عمیم واقع ہو رہا اور ہے ۔ آپ جو بڑے ملہم اور مستجاب الدعوات کر کے مشہور ہیں ۔ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ تمام دنیا پر بڑا بھاری احسان کریں کہ سر الخلافہ کا مقابلہ کر کے حضرت مرزا صاحب کے اس الہام کو ہی جھوٹا ثابت کریں ۔ صرف اسی کی تکذیب پر جو آپ کے نزدیک کوئی متعسر امر نہیں جناب مرزا صاحب اپنے باقی تمام بڑے اور عظیم دعاوی اور بین دلائل اور مبرہن ثبوت چھوڑ دینے پر طوعاً راضی ہیں ۔ سو اگر آپ دینی غیرت اور صوفیانہ حمیت کو کام میں لاکر اس مقابلہ اور مقادمہ کے مکفل ہو جائیں اور کافہ اہل اسلام کو عموماً اور تمام مولویوں صوفیوں اور ملہموں کو خصوصاً اس داغ رسوائی اور فضیحت و تشویر سے مخلصی دلائیں تو آپ کا یہ کارنامہ صفحات دہر پر ہمیشہ کے لئے یادگار رہ جائے گا۔ اس لئے کہ حضرت مرزا صاحب نے سخت سے سخت غیرت دلانے والے الفاظ اور خطر ناک تحدی آمیز دعووں سے آپ کے نظیر علماء وفقرا پر پردہ در حجت ثابت کی ہے۔ حضرت مرزا صاحب کا دعوی ہے کہ ہر قسم کے مقابلہ میں فصاحت و بلاغت کا باب ہو۔ یا تحریر