مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 369
مکتوبات احمد ۳۶۹ جلد پنجم نہیں کی ۔ میں نے یہ بھی کہا کہ اگر میری کسی تالیف میں کچھ ایسا کلمہ ہے جو آپ لوگوں نے عقیدہ حقہ اسلام کے مخالف سمجھ لیا ہے تو یہ آپ کی غلط نہی ہے میری تالیف کا منشاء وہی ہے جو میں اپنے اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر چکا ہوں اور اگر کوئی آدمیت اور اہلیت سے میری کتاب کے مواضع معترض علیہا میرے سامنے پیش کرے تو میں چند منٹ میں اس کو مطمئن کر سکتا ہوں میری تالیفات میں کوئی امر مخالف اسلام نہیں بلکہ ہر ایک جگہ اصل عقیدہ اسلام کو مسلم رکھ کر نکات کشفیہ اور معارف روحانیہ کا بیان ہے لیکن افسوس کہ یہ علماء میرے یہ تمام بیانات سن کر صرف یہی ایک جواب دیتے ہیں کہ تمہارے دل میں تو کفر ہے اور زبان پر ایمان گویا انہوں نے دل کو چیر کر دیکھ لیا ہے۔ بعض یہ آیت پڑھ کر سناتے ہیں وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ لے اور نہیں جانتے کہ یہ تو منجانب اللہ بذریعہ وحی رسول کریم علیہ الصلوة والتسلیم کو بعض پنہانی کفار کی خبر دی گئی تھی مگر ان مولویوں پر تو کوئی وحی نازل نہیں ہوئی ان کو تو یہ آیت یا د رکھنی چاہئے جس میں لَسْتَ مُؤْمِنًا ہے ہے ۔ غرض ان امور کی بخوبی اطلاع دینے کے لئے اور نیز بعض خاص مسائل متعلقہ اپنے پر مطلع کرنے کے لئے آئمکرم کو تکلیف دیتا ہوں کیونکہ میں دلی یقین سے خیال کرتا ہوں کہ جن امور کو آں مکرم با نشراح صدر سمجھ لیں گے اُن کا دوسروں کے دلوں پر ڈالنے کے لئے پوری پوری کوشش عمل میں لائیں گے ۔ سو آپ خالصا للہ یہ سفر چند روز کے لئے اختیار فرماویں۔ اِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ * ۲۱ نومبر ۱۸۹۱ء از قادیان البقرة: ۲۹ النساء : ۹۵ ۳ التوبة : ۱۲۰ الحکم نمبر ۳ جلد ۸ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵