مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 356
مکتوبات احمد ۳۵۶ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سیدی و مولائی علیک الصلوۃ والسلام حضور کی خادمہ میری اہلیہ کو وطن گئے چار سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ چار پانچ روز کے لئے وطن جانے کی تحریک کر رہی ہے ۔ لہذا ادب سے التماس ہے کہ اجازت ہو تو میں اس کو اپنے والدین سے ملالاؤں ۔ بصورت اجازت دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ حفظ وامن میں رکھے اور حضور کے سایہ میں ہی جینا اور مرنا اور حشر ہو۔ خادمه حضور رو پیه ( ایک روپیه ) بطور نذر پیش کرتی ہے جو ارسال ہیں ۔ نیازمند یعقوب علی ایڈیٹر الحکم مکتوب نمبر ۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اجازت ہے انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ