مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 348
مکتوبات احمد ۳۴۸ جلد مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مخلصی اخویم میاں نور محمد صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے آپ کے وہ تمام خط سنے جو آپ نے بدست ماموں شاہ صاحب بنام مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیجے تھے ۔ حقیقت میں خدا تعالیٰ نے آپ کو بہت اخلاص اور محبت اور جوش عطا کیا ہے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ دن بدن اس میں ترقی بخشے اور اپنی مرضی کی راہوں میں کامل کرے۔ آمین ۔ اور میری یہ حالت ہے کہ جس طرح ایک چرواہا اپنی بکریوں کو محبت اور ہمدردی سے چراتا ہے کہ اگر کوئی بکری لنگڑی ہو یا ابھی بچہ ہو تو رحم سے ایسا انتظام کرتا ہے کہ وہ ہم پا یہ خاص ہو بلکہ بسا اوقات اپنے کاندھے پر اٹھا لیتا ہے۔ اگر دو بکریاں لڑیں تو کوشش کرتا ہے کہ لڑائی سے باز آجاویں سو ایسا ہی اپنی جماعت کے لئے میرا خیال ہے۔ چاہئے کہ اچھے بروں پر رحم کریں اور ان کے حق میں دعا کریں کہ وہ بھی نیک اور خاکسار ہو جاویں۔ چاہئے کہ ایک بھائی اپنے دوسرے بھائی کا گناہ بخشے ے جنوری ۱۸۹۵ء ☆ والسلام مرزا غلام احمد الحکم نمبر ۲۱ جلد ۷ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲