مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 329

مکتوبات احمد ۳۲۹ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس واطهر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد التماس ہے کہ کمترین کے لئے کچھ سلسلہ مصائب ترقی کر رہا ہے۔ بہت ہی کمزوریوں نے آ دبایا ہے۔ ان سے بچنے کے لئے حضور میں دعا کے واسطے عرض کر کے حفظ الہی میں آنا چاہتا ہوں ۔ حضور کے اوقات میں دخل دینا موجب گناہ سمجھتا ہوں ۔ مگر جب بہت لاچار ہوتا ہوں تو مجبوراً سمع خراشی کی نوبت آتی ہے ۔ باہر بھی اسی طرح میرا وطیرہ رہا ہے۔ اب یہاں تو حضور کے قدموں میں رہتا ہوں ۔ ہر قسم کی بلیات سے پناہ کے لئے حضور کی دعا ہی سپر ہو سکتی ہے۔ پس اس سے فیضیاب فرمایا جاوے۔ فدوی مهدی حسین خادم المسیح مکتوب نمبر ۲ السلام علیکم اس مصیبت کی کچھ تشریح کرنی چاہیے جس کے لئے دعا کی جائے اور خرچ بھیج دیتا ہوں ۔ مرزا غلام احمد