مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 287 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 287

مکتوبات احمد ۲۸۷ جلد مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد عافاه الله وایده بخدمت محبی اخویم مولوی محمد محمد فضل السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا آپ کا محبت نامہ جو اخلاص اور محبت سے بھرا ہوا اور معارف اور نکات پر مشتمل تھا ، مجھ کو ملا اور باعث سرور اور فرحت ہوا ۔ جزاکم اللہ تعالیٰ خیرا جو کچھ آپ نے لکھا ہے وہ واقعی اور درست ہے مگر افسوس کہ دنیا میں بہت ہی تھوڑے ایسے انسان ہیں جو ان حقائق حقہ کو سمجھتے ہیں ۔ بہر حا ۔ بہر حال صرف استقدر تحریر آپ کے صفائی باطن اور علم اور معرفت اور فراست صحیحہ پر لت کر رہی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہوا اور آپ کو اپنی محبت میں ترقی ترقی بخشے ۔ یہ عاجز چند ☆ روز باعث شدت کم فرصتی جواب لکھنے سے معذور رہا۔ باقی خیریت ہے کیا ۲۹ رمئی ۱۸۹۶ء الحکم جلد ۸ نمبر ۴۳ ۴۴ مورخه ۱۷-۲۴ / دسمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۹ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور