مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 284
مکتوبات احمد ۲۸۴ جلد مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ میرے گھر کے لوگ بیمار ہیں اور ان کو مراق کی بیماری میں سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اس مرض میں سیر کرنا ضروری ہے مگر وہ اس بیماری میں پیادہ پا نہیں چل سکتے ۔ انہوں نے خود کہا ہے کہ نواب صاحب کو لکھو کہ وہ ایک عمدہ رتھ کو ٹلہ سے منگوا دیں۔ جس قدر قیمت ہو گی وہ خود ادا کریں گی ۔ جب رکھ آ جائے گی بعد میں محمل خریدی جائے گی ۔ اس کی تکلیف دیتا ہوں جس طرح ممکن ہو آپ اس کا بندوبست فرمائیں اور جس قدر قیمت کی ضرورت ہے اس سے مطلع فرمائیں تا اس کی تعمیل ) لے کی جاوے۔ خیریت سے مطلع فرمائیں۔ مکرر گذارش ہے کہ ایسی رتھ چاہئے جس میں چھ ٦ سات ۷ آدمی فراغت سے بیٹھ جائیں کی ☆ والسلام مرزا غلام احمد لے پڑھا نہیں گیا۔ یہ سیرت حضرت عبد الستار خان افغان المعروف بزرگ صاحب صفحه ۱۰۹