مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 269 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 269

مکتوبات احمد ۲۶۹ جلد: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲ محتی اخویم سید محمد عبد الواحد صاحب سلمه تعالی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں دو تین ہفتہ سے پھر بیمار ہوں ۔ اس لئے کام چھپوائی کتاب کا ابھی شروع نہیں کر سکا۔ آپ کے نئے اعتراض بھی میری نظر سے گزرے۔ خدا تعالیٰ آپ کو تسلی بخشے ۔ آمین ۔ میں اگر ان اعتراضات کا بھی جواب لکھوں تو طول بہت ہو جائے گا ۔ اور میں اپنی متفرق کتابوں میں ان کا جواب دے چکا ہوں ۔ میں نے یہ تجویز سوچی ہے کہ جس طرح ہو سکے آپ ایک ماہ کی رخصت لے کر اس جگہ آ جائیں ۔ آمد و رفت کا تمام کرا یہ میرے ذمہ ہوگا ۔ اس صورت میں ایک ماہ کے عرصہ میں آپ پوری تسلی سے سب کچھ دریافت کر سکتے ہیں ۔ انشراح صدر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن اپنی طرف سے ہر ایک بات سمجھا دی جائے گی اور اگر کوئی بات خدانخواستہ سمجھ نہ آوے تو مقام افسوس نہ ہوگا اور اس صورت میں آپ اس تمام کتاب کو جس میں آپ کے ا کے اعتراضات کا جواب ہے قبل از اشاعت دیکھ سکتے ہیں ۔ میرے نزدیک یہ نہایت عمدہ طریق ہے ۔ آپ یہ خ ہے۔ خیال نہ کریں کہ مجھے خرچ آمد و رفت کے بھیجنے میں کچھ تکلیف ہو گی ۔ کیونکہ آپ کی تحریر میں رُشد اور سعادت کی بُو آتی ہے اور آپ جیسے رشید کے لئے کچھ مال خرچ کرنا موجب ثواب او راجر آخرت ہے ۔ جواب سے ضرور مطلع فرماویں ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ء والسلام راقم مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ روزنامه الفضل قادیان جلد ۳۴ نمبر ۱۳۷ مورخه ۱۲ جون ۱۹۴۶ ء صفحه ۲