مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 259

مکتوبات احمد ۲۵۹ مکتوب آج سے نصف صدی پیشتر سید نا حضرت مسیح موعود کی تحریک وقف زندگی پر لبیک کہتے ہوئے حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے ۲۷ ستمبر ۱۹۰۷ء کو ایک درخواست لکھی جس کی پشت پر حضور اقدس نے مندرجہ ذیل الفاظ زیب رقم فرمائے ۔ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۷ء میں جو وعدہ فرمایا تھا وہ آٹھ سال بعد حضرت فضل عمر کے ہاتھوں پورا ہوا اور آپ مسلسل پانچ برس تک انگلستان کو درس اسلام دیتے رہے۔ اس لحاظ سے یہ تاریخی مکتوب خلافت ثانیہ کی حقانیت کا یقیناً ایک بھاری ثبوت ہے ۔ (ادارہ) ☆ جلد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خط کے مضمون ۔ مون سے مجھ کو آگاہی ہوئی ۔ امید ہے آپ کو انتظام - پ کو انتظام کے وقت پر میں یاد کروں گا اور مناسب جگہ پر خدمت دین کے لئے بھیجوں گا ۔ مناسب ہے کہ اپنا نام مفتی صاحب کی فہرست میں درج کرا دیں ۔ ماهنامه خالد ر بوه اگست ۱۹۵۶ ء صفحه ۲ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ