مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 211 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 211

مکتوبات احمد ۲۱۱ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آنانکه خاک را بنظر کیمیا کنند جلد پنجم اما بود که گوشته چشم بما کنند حضرت اقدس اما منا و مرشد نام مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ایک ڈبیا قلموں کی ارسال خدمت ہے۔ یہ اس نمونہ کے مطابق ہے جو کلکتہ کے ایک سوداگر کے ذریعہ انگلینڈ سے منگوائی گئی تھیں ۔ ان کا رنگ ویسا نہیں ہے مگر مضبوط ضرور ہیں ۔ حضور ان کا تجربہ کر کے مطلع فرماویں۔ نیز پرانی قلموں میں سے ایک مرحمت فرماویں۔ مکتوب نمبر ۴۲ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ ڈبیا پہنچی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ اور ایک قلم پورانی ارسال ہے۔ والسلام غلام احمد عفی عنہ