مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 191 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 191

مکتوبات احمد ۱۹۱ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد بنام مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ باعث حمل کچھ عرصہ سے میرے گھر میں ایسی تکلیف ہے کہ گھر میں کھانا تیار ہو نہیں سکتا۔ روٹی تو تنور پر پکوالی جاتی ہے۔ مگر ہانڈی کے واسطے دقت ہے۔ اس واسطے عرض پرداز ہوں کہ کچھ عرصہ لنگر سے سالن مرحمت فرمایا جایا کرے۔ ۹ رفروری ۱۹۰۴ء والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۷ میاں نجم الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مفتی صاحب کو دو وقت لنگر سے سالن عمدہ دے دیا کریں۔ تاکید ہے۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ