مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 171
مکتوبات احمد ۱۷۱ جلد پنجم صاحب ایڈیٹر البدر کی وفات پر ایڈیٹر مقرر ہوئے ۔ پھر جب البدر به سبب طلب ضمانت کے بند ہوا تو آپ بنگال ، اُڑیسہ ، احمد آباد اور حیدر آباد میں مبلغ رہے ۔ مارچ ۱۹۱۷ء میں خدمت دین کے لئے انگلستان تشریف لے گئے ۔ جنوری ۱۹۲۰ء میں انگلستان سے امریکہ پہلے مبلغ کے طور پر پہنچے اور لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی ۔ جہاں آپ نے The Muslim Sunrise رسالہ جاری کیا جو آج بھی سہ ماہی رسالہ کے طور پر جاری ہے۔ آپ سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ ، نائب امیر مقامی قادیان اور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفة المسیح الثانی ( مصلح موعود ) بھی رہے ۔ حضرت اقدس مسیح موعود کو انگریزی اخبارات اور کتب کا ترجمہ سنایا کرتے تھے۔ انگریزی زبان میں خط و کتابت آپ کے ذریعہ بھی ہوا کرتی تھی ۔ انگریزوں میں تبلیغ کرنے کا بہت شوق تھا۔ حضرت اقدس کے الہامات اور ملفوظات لکھنے کا کام جس طرح حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب ایڈیٹر الحکم نے کیا بالکل اسی طرح حضرت مفتی صاحب کرتے رہے ۔ آپ اخبار بدر قادیان کے ایڈیٹر لمبا عرصہ رہے ۔ آپ نے کئی عمدہ اور اعلیٰ علمی کتا بیں بھی تصنیف کیں مثلاً ذکر حبیب ، بائبل کی بشارات بحق سرور کائنات ، تحفہ بنارس ، تحقیقات قبر مسیح ، واقعات صحیحہ ، آپ بیتی ، لطائف صادق وغیرہ ۔ انجام آتھم میں مالی معاونت کرنے والوں میں آپ کا نام درج ہے۔ کتاب من الرحمن میں ن میں حضرت اقدس نے اشتراک السنہ میں جان فشانی کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر فرمایا ہے ۔ ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین میں حضرت اف حضرت اقدس نے آپ کا نام درج کیا ہے۔ سراج منیر میں چنده مهمان خانه ، کتاب البریہ و آ ر یہ دھرم میں پرامن جماعت ، تحفہ قیصریہ میں ، جلسہ ڈائمنڈ جو بلی میں شرکت ، حقیقۃ الوحی میں نشان کے گواہ اور ملفوظات میں کئی موقعوں پر ذکر فرمایا ہے۔ ۱۳ جنوری ۱۹۵۷ ء کو آپ نے وفات پائی اور آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ نمبر ۱۰ حصہ نمبرے میں ہوئی ۔ تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۱۱۵ تا ۱۱۷