مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 121
مکتوبات احمد ۱۲۱ مکتوب نمبر ۱۷ ذیل کا خط بجواب میرے ایک عریضہ کے ہے جبکہ ہم جمعہ عیال و اطفال قادیان میں تھے اور واپسی کے وقت چونکہ برسات کے دن تھے راستہ سخت خطر ناک تھا اور میں نے اپنے گھر کے لوگوں کے لئے یعنی برخوردار محمد یوسف کی والدہ کے لئے ضرورتاً حضرت سے اُن کی پینیس طلب کی کیونکہ یکے کی سواری حالت حمل میں خطرناک ہوتی ہے اس پر حضور نے کمال مہربانی و شفقت سے ذیل کا خط لکھا ۔ ( قریشی ) جلد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ آپ کو اختیار ہے کہ پیس لے جائیں مگر میں نے سنا ہے کہ بٹالہ کی سڑک تک راستہ نہایت خراب ہے پینس کی سواری خطرناک ہے اور ایسا ہی دوسری سواری بھی شاید دس روز تک راسته کسی قدر درست ہو جائے گا ۔ میں گزشتہ دنوں میں اس وقت گورداسپور سے بٹالہ کی راہ آیا تھا۔ جب بارش پر ایک مہینہ گزر چکا تھا ۔ تب بھی خوفناک راہ تھا۔ تو اب تو بہت ہی خطرناک ہوگا ۔ حمل کی حالت میں ان دنوں میں ساتھ لے جانا گویا عمد ا ہلاکت میں ڈالنا ہے۔ آپ خود بٹالہ کی سڑک تک راہ کی حالت دیکھ لیں۔ لیں ۔ میرے رے نزدیک نزد تو اب بغیر گزر نے دس بارہ روز کے سخت خطر ناک اور خوفناک ہے۔ والسلام غلام احمد عفی عنہ