مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 119

مکتوبات احمد ۱۱۹ جلد بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کے خط میں سہو سے میں اس بستر کی رسید بھیجنا بھول گیا جو آپ نے بڑی محبت اور اخلاص کی راہ سے بھیجا تھا۔ در حقیقت وہ بستر اس سخت سردی۔ س سخت سردی کے وقت میرے ۔ ت میرے لئے نہایت عمدہ اور کار آمد چیز ہے جو عین وقت پر پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۴ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت دو دواؤں کی ضرورت ہے ایک کیلورا نہ جو دو دفعہ پہلے منگوا چکے ہیں۔ عزیزی میر محمد اسمعیل کو وہ دوا معلوم ہے جو شاید الله ( چار روپیہ ) قیمت پر آتی ہے۔ دوسری دوا وائی بیوٹر جو رحم کے امراض کی دوا ہے یہ بھی میر محمد اسماعیل کو معلوم ہے۔ اس کی قیمت سے اطلاع نہیں۔ یہ دونوں دوائیں بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں۔ وائی بیوٹر ( دو روپیہ) کی کافی ہو گی اور اگر خاص شیشی ہو تو جس قدر قیمت ہو مگر جلد بھیج دیں۔ مناسب ہے کہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں کیونکہ اس طرح قیمت کا پہنچ جانا بہت آسان ہوتا ہے ورنہ علیحدہ منی آرڈر میں دقت ہوتی ہے اور توقف ہو جاتی ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ