مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 114
مکتوبات احمد ۱۱۴ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ میرے گھر میں باعث بیماری کے مشک خالص کی ضرورت ہے اور مجھے بھی سخت ضرورت ہے اور پہلی مشک ختم ہو چکی ہے ۔ اس لئے پچاس روپے بذریعہ منی آرڈر آپ کی خدمت میں ارسال ہیں ۔ آپ دو تولہ مشک خالص دوشیشیوں میں علیحدہ علیحدہ یعنی تو لہ تولہ ارسال فرما دیں اور میں انشاء اللہ بروز پنجشنبہ یہاں سے روانہ ہو کر سیالکوٹ کی طرف جاؤں گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ اسٹیشن پر مجھے ہر دوشیشی دے دیں۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۲۴ راکتو بر ۱۹۰۴ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دو تاریں پہنچیں ۔ نہایت فکر ہوا ۔ بیت الدُّعا میں بہت دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔ پہلے اس سے الہام ہوا تھا کہ لاہور سے افسوسناک خبر آئی ۔ وہی خبر پہنچ گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے ۔ آمین ۔ پھر بھی میں دعا کروں گا ۔ ۲۲ مارچ ۱۹۰۷ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ