مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 112
مکتوبات احمد ۱۱۲ مکتوب نمبرا جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی مشفقی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا آپ کے لخت جگر محمد بشیر کا واقعہ وفات در حقیقت سخت صدمہ تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس مرحوم بچہ کی ماں کو صبر عطا فرماوے اور نعم البدل عطا فرمادے۔ آمین ثم آمین ۔ اے عزیز ! دنیا ہر ایک مومن کے لئے دارالامتحان ہے۔ خدا تعالیٰ آزماتا ہے کہ اس کی قضا و قدر پر صبر کرتے ہیں یا نہیں۔ بچہ والدین کے لئے فرط ہوتا ہے۔ یعنی ان کی نجات کے لئے پیش خیمہ ہوتا ہے۔ چاہیے کہ ہمیشہ درود شریف ( جو درود یاد ہو ) اور نیز استغفار ( جو استغفار یاد ہو ) آپ دونوں پڑھا کریں۔ میں نے بہت دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ سلامتی ایمان اور اس بچہ کا بدل بخشے اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس دعا کو منظور فرماوے۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار ۱۴ جنوری ۶۹۸ مکتوب نمبر ۲ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محبتی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت بموجب تاکید والدہ محمود لکھتا ہوں کہ آپ مبارکہ میری لڑکی کے لئے ایک قمیص ریشمی یا جالی کی جو چھ روپے قیمت سے زیادہ نہ ہو اور گوٹہ لگا ہوا ہو۔ عید سے پہلے طیار کرا کر بھیج دیں۔ قیمت اس کی کسی کے ہاتھ بھیج دی جاوے گی یا آپ کے آنے پر آپ کو دی جاوے گی ۔ رنگ کوئی ہو مگر پارچہ ریشمی یا جالی ہو۔ اندازہ قمیص کا آپ کی لڑکی زینب کے اندازہ پر ہو۔ والسلام ۱۴ فروری ۱۹۰۴ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ