مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 94
مکتوبات احمد ۹۴ جلد پنجم یہ مکتوب در اصل ایک پوسٹ کارڈ ہے جس کی ایک جانب حضور کے دست مبارک سے رقم کردہ آپ کا پتہ اس طرح درج ہے۔ شاہ آباد ضلع ہر دوئی بخدمت محترم مولوی انوار حسین خان صاحب رئیس سلمہ اللہ تعالیٰ اور دوسری جانب خط کا مضمون اس طرح درج ہے۔ مکتوب نمبرا * سے بند ہو بعد سلام مسنون بصیغہ ضروری دو امر نگارش ہیں ۔ (۱) تو یہ ہے کہ جو نوٹس وغیرہ آپ کی خدمت میں روانہ ہوا وہ بدین غرض ہے کہ نوٹس کے تحت ۔۔۔۔۔ جملہ احباب و مخلصین کے دستخط ثبت کرا کے بہت جلد روانہ فرمائیں کیونکہ رسالہ آریہ دھرم میں یہ جملہ دستخط طبع ہو کر شایع ہونے والے ہیں تا کہ اس سے مخالفین کا منہ ۔۔۔۔۔۔ قا ۔۔۔۔۔ قانون پر اعتراضوں جاوے کیونکہ قانون کے پاس ہونے میں کسی قدر تاخیر نہ ہو گی ۔ (۲) کہ جو درخواست گورنمنٹ میں بھیجی جاوے گی اس کے ساتھ نقشہ منسلکہ پر دستخط و مواہیر ہر یک اسلام معززین کے جہاں تک کثرت سے ممکن ہو ثبت ہو کر یہاں آنے ضروری ہیں ۔ چونکہ درخواست منظور ہونے اور نیز مواہیر و دستخط کثیر حصہ ایک اسلام کے کرانے میں دیر ہو گی لہذا نمبر اولیٰ کی کارروائی مقدم ہو گئی ہے ۔۔۔ اور نمبر دوئم کی کارروائی جاری رہے ۔ جزاوّل میں اگر کوئی صاحب مخالف بھی دستخط کریں تو مجاز ہیں ۔ ۲۰ رستمبر ۹۵ء - مرزا غلام احمد بقلم محمد احسن از قادیان