مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 73

مکتوبات احمد ۷۳ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ (۱) عریضه بیعت مولوی سید بشارت احمد ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ حیدر آباد دکن و ہمشیرہ صاحبہ موصوفہ سے متعلق نوٹ (۲) معه اصل خط حضرت میر محمد سعید صاحب رض (۳) اصل خط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ و امیر جماعت احمد یہ حیدر آباد دکن ( سابق نام میر بشارت علی صاحب ) کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تحریر اصلی معہ دیگر عریضہ کے موجود تھے جو ان سے حاصل کر کے مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم ہذا میں شائع کئے جارہے ہیں ۔ اصل تحریر سے پہلے خود مولوی صاحب موصوف کے نوٹ درج ہیں ۔ ( محمد اسماعیل فاضل وکیل ہائی کورٹ یاد گیر ) ۷ ستمبر ۱۹۵۴ء عریضہ بیعت کے متعلق نوٹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میں میر بشارت علی خاں ہاشمی ولد میر احمد علی خاں صاحب منصب دار علاقہ حضور نظام میر محبوب علی خان شاہ وقت ریاست حیدر آباد دکن ہوں ۔ مدت سے یہ آرزو تھی کہ اعلیٰ حضرت حضور اقدس مسیح موعود و مهدی مسعود حضرت اقدس و اعلی مرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیان سے جو کہ برحق مسیح تھے جن کے لئے تیرہ سو سال سے انتظار تھا شرف قدم بوسی حاصل کروں لیکن بوجوہات عسرت و امور خانگی حضور کی دیدار و قدم بوسی سے محروم رہا۔ واقعہ یہ ہے کہ میر محمد سعید صاحب احمدی کشمیری جو کہ میرے استاد اور بزرگ تھے وہ ماہ مئی ۱۹۰۸ء میں حضور اقدس کی خدمت میں جب کہ آپ دارالسلطنت لاہور میں بغرض تبدیل آب و ہوا معہ ام المؤمنین رونق افروز تھے جانے کا مقصد