مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 61
مکتوبات احمد ٦١ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بخدمت اما منا و مخدومنا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خداوند کریم و رحیم کا بڑا فضل ہمارے شامل حال ہوا کہ ہم نے اُس نعمت عظمی کو پالیا جس کے لئے ہمارے آبا واجداد ایک زمانہ دراز سے متمنی گزر گئے کہ ہم کو حضرت والا کی بیعت کا شرف حاصل ہوا جس سے لاکھ لاکھ شکر ہے اُس خداوند کریم کا کہ ہمارے ایمان واتقان میں ایک نمایاں تبدیلی واقع ہوئی حضور سے استدعا ہے کہ ہمارے لئے ایسی دعا فرمائیں کہ خدا وند کریم ہمیں شیاطین الانس والجن سے محفوظ رکھ کر ہمارے خاتمہ بخیر کرے اور ہمارے آخر دم تک اپنی اور اپنے پیارے نبی کی فرمانبرداری کا ایک سچا عملی اور پُر اثر جوش مرحمت فرمائے اور ہم سے راضی وخوش ہو جائے ۔ اور یہ امر بھی ضروری الفرض ہے کہ حضور کی خاص توجہ دینیات کی وجہ یہاں ہمیں کسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آئی جس چیز کی ضرورت ہوئی حسب خواہش مہیا ہوتی رہی۔ ہر چند دل کی خواہش تو یہی ہے کہ ایک لمحہ کے لئے حضور سے جُدا نہ ہوں لیکن ایام رخصت کے قریب الاختتام ہونے و اسباب معاش کی انجام دہی کے لئے ضرورت کی وجہ ( سے ) ہم خدام مستدعی اجازت ہیں کہ کل صبح اپنے وطن کی جانب راہی ہو جا ئیں ۔ سید ظہور الله احمد خاکساران سید عابد حسین سرجن دواخانه را جوره وردال ضلع بیدر علاقه نظام حیدر آباد سید نعیم اللہ احمد منصب دار علاقه نظام حیدر آباد بخط کنٹری دستخط بشیر احمد سوداگر نوٹ: ڈاکٹر سید ظہور اللہ احمد صاحب حیدر آبادی کے نام جو دو خطوط ہیں ۔ وہ مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل وکیل ہائیکورٹ یاد گیر کی کوششوں سے ملے ہیں ۔ جَزَاهُ اللهُ خَيْرًا - اصل خطوط مکرم سید اسد اللہ صاحب حیدر آبادی جو اُن کے فرزند ہیں کے پاس محفوظ ہیں ۔ ( مرتب )