مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 546
مکتوبات احمد ۵۴۶ جلد چهارم مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی مشفقی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آپ تحریر فرماویں کہ کیا نور الحق اور رسالہ روافض یعنی ستر الخلافہ اب تک آپ کے نہیں پہنچا۔ یا دوسری جلدیں مانگتے ہیں اور کس قدر ما نگتے ہیں جب تک مفصل تحریر نہ ہو کیوں کر ارسال کریں اور آتھم کی پیشگوئی کا وقت انتظار ہے ۔ خدا تعالیٰ اس کو جلد پوری کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۲۹ اگست ۱۸۹۴ء مکتوب نمبر ۴ محبتی عزیزی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ والسلام خاکسار غلام احمد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔۔۔۔۔ مرسلہ آں محبت پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاء ۔ اور دعا کے بارے میں یہ یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں دعا سکھلائی ہے ۔ یعنے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس میں تین لحاظ رکھنے چاہئیں ۔ (۱) ایک یہ کہ تمام بنی نوع کو اس میں شریک رکھے ۔