مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 485

مکتوبات احمد ۴۸۵ جلد چهارم ذیل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مکتوب گرامی شائع کیا جاتا ہے جو حضور علیہ السلام نے عرصہ ہوا قاضی عبدالمجید صاحب مرحوم سالٹ انسپکٹر کے نام رقم فرمایا تھا۔ اس کا اصل قاضی صاحب مرحوم کے لڑ کے قاضی عبدالوحید صاحب کے پاس محفوظ ہے ۔ لڑکے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مكتوب خاکسار ملک فضل حسین کا رکن صیغه تالیف تصنیف نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا آپ کا خط پہنچا ۔ خدا تعالیٰ آفات دین و دنیا سے محفوظ رکھے آمین ۔ ہر ایک امر خدا تعالیٰ کی توفیق پر موقوف ہے ۔ جس کسی شخص پر خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔ تو اس کی یہ علامت نہیں ہے کہ وہ بہت دولت مند ہو جاتا ہے۔ یادنیوی زندگی اس کی بہت آرام سے گزرتی ہے۔ بلکہ اس کی یہ علامت ہے کہ اس کا دل خدا تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے اور وہ خدا سے فعل اور قول کے وقت ڈرتا ہے اور سچی تقوی اس کے نصیب ہو جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی ت ڈرتا ہے اور تقوی اس کے ہو ہے ۔ خدا تعالی ہم سب کو مرضی کی راہوں پر چلاوے اور دنیا و آخر و آخرت کے عذاب سے بچاوے ۔ آمین ۔ باقی سب خیریت ہے۔ الفضل نمبر ۱۷۱ جلد ۳۱ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۳ والسلام مرزا غلام احمد