مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 472

مکتوبات احمد ۴۷۲ جلد چهارم که حکیم عبدالعزیز خان صاحب میں دو خصوصیتیں تھیں ۔ ایک تو آپ حضرت مسیح موعود کے صحابی تھے ۔ دوسرے ان کو حضرت مسیح موعود کے خاندان سے خاص طور پر محبت تھی اور یہ فخر بھی ان کو حاصل تھا کہ حضرت مسیح موعود کی اولاد اور پھر آگے ان کی اولا د کو بھی پڑھاتے رہے ۔ آپ حضرت مسیح موعود کے بچوں سے کبھی سختی سے بھی پیش آتے تو کوئی اس پر بُرا نہ منا تا اور وہ ہمیشہ و اپنے رنگ میں کہا کرتے تھے ۔ میں نے تینوں بھی پڑھایا تے تیرے پیونوں بھی پڑھا یا اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ عزت بخشی تھی ، اس لئے ان کو یہ بات کہنے کا حق تھا۔ ان کو طب کا شوق تھا اس وو 66 لئے سکول سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ نے طبیہ عجائب گھر کی بنیاد ڈالی اور نہایت ایمانداری سے اسے چلایا کہ قادیان اور باہر سے بھی احباب ان سے دیسی ادویات منگواتے ۔ ( بحواله روزنامه الفضل قادیان مورخه ۹ فروری ۱۹۴۶ء ) آپ کی وفات ۲۹ جنوری ۱۹۴۶ء کو قادیان میں ہی ہوئی ۔ تقریباً ۶۶ سال کی عمر میں ۔ آپ کی وصیت کا نمبر ۳۴ تھا۔ آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں ہی مدفون ہیں ۔ فہرست مکتوبات بنام حضرت ماسٹر عبدالعزیز صاحب ایمن آبادی تاریخ تحریر صفحه مکتوب نمبر 1 ۲ ۳ بلا تاریخ بلا تاریخ بلا تاریخ لد ۵ بلا تاریخ بلا تاریخ ۴۷۳ ۴۷۳ ۴۷۳ ۴۷۴ ۴۷۴