مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 41

مکتوبات احمد ۴۱ جلد چهارم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جواب مکتوب نمبر ۶ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے آج بھی محمد عالم کے لیے دعا کی ہے اور پہلے بھی کرتا رہا ہوں ۔ ان کو اطلاع دے دیں اور یہ کتاب تذکرۃ الشہا دتین حکیم صاحب سے لے کر اُن کو بھیج دیں اور لکھ دیں کہ اس کار تبلیغ میں بہت سرگرم رہیں کہ اس سے بہتر اور کوئی طریق قرب الہی کا نہیں ۔ والسلام مکتوب نمبرے خاکسار ☆ مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى نَبِيِّهِ الْكَرِيمِ محبتی مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدت مدید کے بعد آپ کا محبت نامہ کل کی ڈاک میں مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہموم عموم سے نجات مات بخشے ۔ اہل حق کو اوائل میں تکلیفیں پہنچتی ہیں مگر آخر ان تکالیف سے نجات پاتے ہیں ۔ اب آپ ایک تجرد کی حالت میں ہیں ۔ اگر اس عاجز کے پاس ہی آ بیٹھیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس طرح خدا تعالیٰ آپ کی ضرورت کا متکفل ہو جائے گا۔ وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔ مومن کی نظر خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر ہوتی ہے نہ اسباب پر ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے بھی یہی بات زبانی کہی تھی ۔ عمر نا پائیدار اور کار دنیا ہمہ بیچ ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس عمر کے ہم سب لوگ موت کے کنارے بیٹھے ہیں۔ اور آسمانی آسماں ہر یک کو اپنے وقت پر پہنچے گی ۔اس الحکم نمبر ۱۲ ، ۱۳ جلد ۴۷ مورخه ۷ تا ۱۴ را پریل ۴۳ صفحه ۳