مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 450 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 450

مکتوبات احمد لده ۔ جلد چهارم مصیبت کے ساتھ پالا تھا اور ساری دنیا سے زیادہ تم سے محبت کی ۔ بس خدا اس گناہ سے درگزر نہیں کرے گا ۔ جلد تو بہ کرو ۔ جلد تو بہ کرو ورنہ عذاب نزدیک ہے۔ اس دن پچھتاؤ گے دنیا بھی جائے گی اور ایمان بھی ۔ میں نے باوجود سخت کم فرصتی کے یہ خط لکھا ہے ۔ خدا تمہیں اس لعنت سے بچاوے جو نافرمانوں پر پڑتی ہے ۔ اگر تمہاری والدہ بد زبانی کرتی ہے اور کیسی ہی بدخلقی کرتی ہے خواہ کیسی ہی تمہارے نزدیک بری ہے وہ سب باتیں اس کو معاف ہیں کیونکہ اس کے حق ان تمام باتوں سے بڑھ کر ہیں ۔ تمہاری خوش قسمتی ہو گی کہ میری اس تحریر کو پڑھ کر تو بہ کرو اور سخت بد قسمتی ہو گی کہ میری اس تحریر سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ والسلام علی من اتبع الهدى ۱۲ فروری ۱۹۰۷ء انگوٹھا کانشان خاکسار مرزا غلام احمد مسیح موعود