مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 443

مکتوبات احمد ۴۴۳ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بحضور فیض گنجور جناب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ نہایت ہی عاجزانہ عرض ہے کہ بندہ اس جگہ نویں جماعت میں پڑھتا ہے لیکن حضور کی متواتر اور برکت والی دو روزہ تقریر سے بندہ کو بہت ہی اثر ہوا۔ اس واسطے حضور کی خدمت میں عرض ہے کہ بندہ اپنے والدین کی رضا مندی سے اپنی زندگی اللہ کی راہ میں بڑی خوشی سے وقف کرتا ہے ۔ إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔ اور جو جو علم حضور میرے لئے تجویز فرماویں وہی بندہ کو صدق دل سے منظور ہیں ۔ والسلام درخواست دعا حضور کا تا بعد ار خاکسار عبدالرحمن ولد مستری قمر الدین احمدی بھیروی مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بہت عمدہ اور مبارک راہ ہے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ خدا اس میں برکت دے ۔ یہ ارادہ معرفت الحکم و بدر شائع کر دیں۔ والسلام مرزا غلام احمد دالحکم نمبر ۲ جلد ۱۰ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳