مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 440
مکتوبات احمد ۴۴۰ جلد چهارم مالک کو خوش کر لیں اگر وہ خوش ہو گیا تو پھر کوئی غم نہیں بلکہ خوشی ہی خوشی ہے ۔ میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ اب آپ تین ماہ کی رخصت حاصل کر کے وطن کو آ جاویں ۔ آپ کو گئے ہوئے بھی بہت عرصہ ہو گیا ہے ۔ خدا آپ کو صبر جمیل عطا فرمادے ۔ آمین ۔ ۲۹ جنوری ۶۰۸ آپ کا خادم محمد صادق علی اللہ عنہ قادیان اس خط کو لکھ کر میں نے حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کیا کہ حضور اپنے دست مبارک سے بھی چند سطریں لکھ دیں ۔ تاکہ بابو صاحب کے مردہ دل کے واسطے موجب زندگی ہوں ۔ جس پر حضور نے مفصلہ ذیل چند سطور ارقام فرمائیں ۔ مکتوب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ سنت اللہ اسی طرح سے جاری ہے کہ جب کسی پر مصیبت نازل کرتا ہے تو بعد میں اس کے لئے کوئی آرام اور خوشی کا بھی سامان کر دیتا ہے سومناسب ہے کہ پوری استقامت کے ساتھ خدا تعالیٰ پر توکل کریں ۔ خدا تعالیٰ اور اولاد دے دے گا ۔ ان مصیبتوں سے دنیا میں کوئی خالی نہیں ۔ آخر ہر ایک شخص صبر ہی کرتا ہے لیکن صبر وہی خدا تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوتا اور قابل اجر ہوتا ہے جو تازہ مصیبت کے وقت کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ مبارک وہ لوگ کہ جو اس کی قضاء وقدر کی تلخی پر صبر کرتے ہیں کی والسلام میرزا غلام احمد بدر نمبر ۵ جلدے مورخہ ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷