مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 252
مکتوبات احمد ۲۵۲ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۱۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ بابوشاہ دین صاحب کے تعہد اور خبر گیری میں آپ کو بہت ثواب ہوگا ۔ میں بہت شرمندہ ہوں کہ ان کے ایسے نازک وقت میں قادیان سے سخت مجبوری کے ساتھ مجھے آنا پڑا۔ اور جس خدمت کا ثواب حاصل کرنے کے لئے میں حریص تھا وہ آپ کو ملا ۔ امید کہ ہر روز آپ خبر لیں گے اور دعا بھی کرتے رہیں ۔ اور میں بھی دعا کرتا ہوں ۔ میاں غلام محمد مع اپنی بیوی کے لاہور میں آئے ہیں ۔ معلوم نہیں کہ ان کے بعد اس حصہ مکان میں جہاں وہ سوتے تھے کسی دوسرے کے سلانے کے لئے کیا بندو بست ہوا۔ یہ آپ کے ذمہ ہے کہ آپ ان کی جگہ کسی ایسے عیالدار اپنی جماعت کے آدمی کو سلائیں جو خیر خواہ اور ہمدرد ہو خواہ شیخ محمد نصیب کو سلاویں اور اگر وہ نہ آسکیں تو اپنی جماعت کے خاص لوگوں میں سے کسی کو سلا دیں ۔ خواہ مرزا محمود بیگ کو سلا دیں ۔ بند و بست قابل تسلی ہونا چاہئے ۔ باقی سب خیریت ہے۔ چوتھے روز ڈاکٹر بینی آتی ہے ۔ دوا شروع ہے اور شفا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ جلد تر شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ ۱۳ رمئی ۱۹۰۸ء والسلام مرزا غلام احمد از لاہور اخبار بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۱۳ را گست ۱۹۰۸ ء صفحه ۳