مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 250 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 250

مکتوبات احمد ۲۵۰ جلد چهارم اس جگہ ۲۱ مارچ ۱۹۰۸ ء کو صاحب کے فنانشل اور چند دیگر انگریز حکام آنے والے ہیں صرف ایک دن قیام قادیان میں رہے گا ۔ غالب یہ دل میں ہو گا کہ اس جماعت کے حالات دریافت کریں۔ ورنہ دورہ میں ایک دن قادیان کا قیام کرنا غیر معمولی معلوم ہوتا ہے ۔ باقی خیریت ہے۔ ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء والسلام مکتوب نمبر ۱۱۶ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ضلع گورداسپور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خلیفہ رشید الدین صاحب قادیان بر رخصت یکسال السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد للہ ہم بخیر و عافیت لاہور پہنچ گئے ہیں اور تادم حال ہر طرح سے خدا تعالیٰ کا فضل ہے ۔ آپ کی تحریر سے بڑا اطمینان ہوا اور آپ کے روپیہ آنے سے بڑی تسلی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہر یک آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔ اور میری دلی خواہش ہے کہ آپ تکلیف اٹھا کر ایک دفعہ اخویم با بوشاہ دین صاحب کو دیکھ لیا کریں اور مناسب تجویز کرتے رہیں اور میں بھی ان کے لئے پنج وقت دُعا میں مشغول ہوں ۔ وہ بڑے مخلص ہیں اُن کی طرف ضرور پوری توجہ رکھیں ۔ اور ایک خط بلف خط ہذا ان کی طرف بھی بھیجتا ہوں وہ پہنچا دیں ۔ باقی خیریت ہے ۔ ۳۰ را پریل ۱۹۰۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ لے ( سر جیمز ولسن صاحب فنانشل کمشنر پنجاب ) تاریخ احمدیت جلد ۲ صفحه ۵۱۷