مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 245
مکتوبات احمد ۲۴۵ مکتوب نمبر ۱۰۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ جلد چهارم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ مجھ کو اسوقت ضرورت گولیوں کی ہے یعنی کو نین کی گولیوں کی ۔ بہت سردرد اور بخار ہے اس لئے مکلف ہوں کہ ایک غدر روپیہ کی کونین کی گولیاں طیار کر کے بہت جلد بذریعہ ڈاک ارسال فرماویں۔ التوبر ١٩٠٦ء پانچ روپے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۱۰۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ معلوم ہوا ہے کہ روڑ کی میں بہت طاعون ہے ۔ اس لئے مناسب ہے کہ طاعون کے دنوں تک اپنے گھر کے لوگوں کو لاہور بھیج دیں کیونکہ لاہور میں طاعون تو ہے مگر بہت کم ۔ اور گھر کی طرف سے سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ