مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 243 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 243

مکتوبات احمد ۲۴۳ جلد چهارم خوبصورت طیار ہوتی ہیں ۔ اس لئے مکلف ہوں کہ ایک عمدہ شطرنجی جو سوا پچیس فیٹ لمبی اور نو فیٹ چوڑی ہو تلاش کرا کر بھیج دیں اور اگر صرف پچیس فیٹ لمبی اور نو فیٹ چوڑی ہو تب بھی گزارہ ہو جائے گا اس اندازہ سے کم نہ ہو اور اگر لمبائی پچپیش فٹ کی (یا) چھبیس فیٹ لمبی ہو اور دس فیٹ چوڑی ہو تب بھی گزارہ ہو سکتا ہے مگر اس اندازہ سے بہر صورت کم نہ ہو زیادہ لمبائی چوڑائی جس قدر ہو کچھ مضائقہ نہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو صحت بخشے ۔ اس کام کو جلد تر انجام دے کر بذریعہ ریل بھیج دیں اور قیمت اس کی جس قدر ہو آپ دیں گے ۔ اپنے چندہ میں جو وقتاً فوقتاً آپ بھیجتے ہیں محسوب کر لیں ۔ باقی سب طرح سے اس جگہ خیریت ہے۔ کوئی امر تازہ نہیں ہے۔ محمودہ بیگم کی والدہ بھی قادیان میں آگئی ہیں ۔ ۲۴ رمتی ۱۹۰۶ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۰۵ عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ * والسلام مرزاغلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پنج مہر روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان دینی خدمات کی جزائے خیر بخشے آمین ثم آمین ۔ اس جگہ کئی کتابوں کی طبع کا انتظام ہو رہا ہے اور بعض چھپ رہی ہیں اور بعض لکھی جا رہی ہیں ۔ جس وقت کوئی کتاب طیار اور قابلِ اشاعت ہوئی ۔ إِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ آپ کی خدمت میں بھجوا دی جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۱۴ جون ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد