مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 232
مکتوبات احمد ۲۳۲ جلد چهارم مکتوب نمبر ۸۷ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ مکان تو خدا تعالیٰ کے فضل سے دارالامان ہے اور وہ طرف بہت خراب ہے جب طاعون پڑتی ہے تو اکثر اسی جگہ سے شروع ہوتی ہے ۔ اور وہ مکان اور اس کا اردگرد بھی خراب اور گندہ ہے ۔ والدہ محمود احمد بھی کہتی ہیں یہ مناسب نہیں ہے کہ عمدہ جگہ سے خراب جگہ میں جانا ۔ ایسا ہی میری رائے بھی یہی ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۸۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر باستماع خبر درد ناک واقعه لخت جگر آں عزیز دل کو صدمہ پہنچا۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ شاید دانتوں کی بیماریوں کے سلسلہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ اِنَّ اللهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ اُس کی والدہ کو صبر جمیل عطا فرما دے اور نعم البدل عطا کرے فرزندوں کی موت انسان کے دل پر طبعاً بہت دردناک اثر کرتی ہے ۔ اور یہ مصیبت اگر صبر کے ساتھ برداشت کی جائے تو وعدہ الہی ہے کہ صاحب عمر اولا دعطا کی جاتی ہے ۔ اس طرف بچوں کی بیماری کی ایک وباء پھیلی ہوئی ہے۔ ایک سخت تپ چڑھتا ہے ۔ ساتھ ہی قے اور دست آنے لگتے ہیں ۔ رات کو شروع ہو کر آٹھ بجے تک بچہ مر جاتا ہے ۔ البقرة : ۱۵۷