مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 227
مکتوبات احمد ۲۲۷ جلد چهارم مکتوب نمبر ۷۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم و ورحمة الله و بركاته سے بیمار آپ کے متواتر عنایت نامے پہنچے۔ چونکہ میں دردسر اور اسہال وغیرہ عوارض رہا۔ اس لئے جواب نہیں لکھ سکا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور کامیاب فرماوے۔ افسوس ہے کہ ایک دوست ایک کافی حصہ قادیان میں رہا ہے مگر آپ کو بہت کم اتفاق ہوا ہے۔ بہتر ہو کہ کسی وقت آپ کو مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے لئے قادیان میں رہنے کا اتفاق ہو۔ آپ کی فطرت میں بہت مادۂ سعادت ہے۔ پس اس سعادت کے ساتھ قرب کے فیوض سے کم حصہ لینا جائے افسوس ہے ۔ امتحان پیش آمدہ میں خدا تعالیٰ آپ کو پاس کرے۔ آمین لکھنو کے عمدہ تحفوں میں سے عطر ہوتا ہے اور مجھے بھی عطر سے بہت محبت ہے اگر عطر کیوڑہ یا فتنہ یا اور کوئی عمدہ عطر ہو تو آپ بقدر ایک تولہ عنایت فرماویں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ دُعا آپ کے لئے کر رہا ہوں ۔ خدا تعالیٰ قبول فرمادے ۔ ۲۴ راکتو بر ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ